وین اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم میں 10 افراد جاں بحق 35 زخمی

وین اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم میں 10 افراد جاں بحق 35 زخمی

دالبندین: بلوچستان کے علاقے دالبندین میں وین اور ٹریلر کے درمیان ہونے والے خوفناک  تصادم کے باعث 10 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق  حادثہ دالبندین کی شاہراہ پر پیش آیا، حادثے میں وین ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین میں بیٹھے 45 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 10 افراد نے دم توڑ دیا۔حادثہ ہوتے ہی امدادی ادارے وہاں پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کی منتقلی شروع کردی۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ افراد کی حالات تشویش ناک ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے جب کہ دالبندین کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔