کویت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرگاڑی ضبط کی جائے گی 

کویت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرگاڑی ضبط کی جائے گی 

کویت:کویتی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی کرنے والوں کے گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی گاڑی دو ماہ تک ضبط کر لی جائیگی۔ قوانین کی خلاف ورزی میں حدِرفتار، موبائل فون کا دوران ڈرائیونگ استعمال اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ممنوعہ جگہ پر کار پارکنگ اور ٹریفک کی روانگی میں رکاوٹ بھی اسی زمرے میں آئینگی۔