پاکستانی سکواش پلیئر کے 5فٹ 2انچ لمبےبال شہرت بن گئے

پاکستانی سکواش پلیئر کے 5فٹ 2انچ لمبےبال شہرت بن گئے

اسلام آباد:بچوں اور بڑوں کے ساتھ سب نے معروف خاتون کریکٹر "رپینزل " کو تو دیکھا ہو گا جس کی شہرت دنیا بھر میں لمبے بالوں کی وجہ سے ہے ۔لیکن آج ہم آپ کو پاکستانی"روپینزل" نے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے ۔ پاکستانی خاتون لمبے بالوں کے ساتھ سکواش میں بھی اہم مقام رکھتی ہے ۔ 

مگر ٹھریئے   ذہب کمال نے  کھیل کے ساتھ لمبے بالوں کی وجہ سے پاکستان کا نام بلند کرنے کا منصوبہ ٹھا ن رکھا ہے ۔

یوں تو کھلاڑیوں کےطرح طرح کےہیئراسٹائل توآپ نے دیکھے ہوں گے ۔لیکن ہم آپ کو ملوارہےہیں اسکواش کی اس پلیئرسے،لمبےبال جس کی وجہ شہرت بن گئے۔،پانچ فٹ دوانچ لمبےبالوں والی ذہب کمال ورلڈریکارڈبنانےکی خواہش مندہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سکواش کھلاڑی  ذہب کمال کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 2 انچ ہے ۔ ذہب کما ل کا کہناہے کہ وہ اپنے کھیل کے ساتھ بالوں کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں شہرت حاصل کر نا چاہتی ہے ۔

ذہب کمال کا کہناہے کہ وہ کبھی اپنے لمبے بالوں کو کٹوانے کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔بالوں کو لمبا کر نے کے لیے خاصی محنت کی ہے ۔جسے پل بھر میں ضائع نہیں کر سکتی ۔