میں سمندر میں کود جانا چاہتا ہوں، کپل شرما

میں سمندر میں کود جانا چاہتا ہوں، کپل شرما

ممبئی:معروف اداکار اور کامیڈین کپل شرمانے کہا کہ میرا دل چاہتا تھا کہ میں سمندر میں کود جاؤں۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپل شرما نے کہا مجھے بہت بے چینی اور گبھراہت ہوتی تھی میں شو نہیں کر پاتا تھا مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں پاگل ہو چکاہو۔میں اپنے آپ کو اپنے کتے کے ساتھ کمرے میں بند کر لیتاتھا جس کی وجہ سے میری شوٹینگز منسوخ ہو جاتی تھیں ۔تمام اداکاروں نے میرے شو میں آنا بند کر دیا تھا اور دن بہدن شو کی ریٹنگ بھی گرتی جارہی تھی ۔


کپل شرمانے مزید یہ بھی بتا یا کہ میرے دوست نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں سمندر کے کنارے گھر میں رہوں مجھے سکون ملے گا لیکن جب میں وہاں گیا تو میرا دل کرتا تھا میں سمندد میں چھلانگ لگا دوں ، خود کشی کر لوں ۔ لہذا میرا علاج جاری ہے میں گرا  توہوں لیکن دوبارہ اٹھ کھڑا ہو جاؤں گا۔


کپل شرما نے کہا کہ میری ماں ابھی تک نہیں جانتی کہ کیا ہو رہا ہے میں نے ان کو بتایا ہوا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے شوٹنگ کینسل ہو چکی ہیں ۔