عمان: اردن میں ایک شخص نے پرانی گاڑی کا بہترین استعمال کرتے ہوئے اسے ہوٹل میں تبدیل کر دیا جسے دنیا کا سب سے چھوٹا ہوٹل قرار دیا گیا ہے ۔ جی ہاں اردن میں 64 سالہ محمد الملاہیم نے اپنی پرانی گاڑی کو ہوٹل کی شکل دے دی ان کے مطابق انہوں نے اپنے گاؤں کے لوگوں کیلئے ایک ایسا ہوٹل تیار کیا ہے جس میں وہ فائیو سٹار ہوٹل کا مزا لے سکیں گے۔

محمد الملاہیم اپنے گاؤں میں ابو علی کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے امریکی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا یہ گائوں میرا وطن ہے۔ میں یہاں پیدا ہوا، بڑا ہوا، میں نے یہاں ساری زندگی گزار دی۔ اب میں یہاں کچھ ایسا کرنا چاہتا ہوں کہ میرا وطن مزید خوبصورت لگے اور سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آئے۔

ہوٹل کے اندرونی حصے کو روایتی انداز میں بنے قالین اور تکیوں سے سجایا گیا ہے جبکہ ہوٹل میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے کہ یہاں رہنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں