امریکا،افغانستان اور بھارت آج دہلی میں پاکستان کے خلاف سرجوڑ کر بیٹھیں گے

امریکا،افغانستان اور بھارت آج دہلی میں پاکستان کے خلاف سرجوڑ کر بیٹھیں گے

اسلام آباد:افغانستان کی بھارت اور امریکا کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش، امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلر سن بھارت پہنچ گئے ہیں۔جہاں انکی ملاقات بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ہو گی اور خطے صورت حال پر گفتگو کی جا ئے گی۔ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت سے پہلے افغان صدر اشرف غنی بھی دہلی میں موجود ہیں.

تفصیلات کے مطابق افغان صدر کے بعد امریکی وزیرخارجہ بھی بھارت میں موجود ہیں۔مودی کے ساتھ دونوں لیڈر وں کے درمیان ہوگی بیٹھک جس میں پاکستان کیخلاف کھچڑی پک سکتی ہے۔

بھارت میں افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے خلاف خوب زہر اگلا ہے ۔افغان صدر نے دھمکی دی کہ اگر پاکستان ،، بھارت تک زمینی راستہ نہیں دیتا تو افغانستان پاکستان کا وسطی ایشیا سے رابطہ منقطع کردے گا۔

امریکا کی نئی حکمت عملی جو خاص طور پر جنوبی ایشیا کے لیے ترتیب دی گئی اس کے بعد افغان صدر مسلسل پاکستان پرالزمات لگاتے آ رہے ہیں۔امریکا افغانستان میں بھارت کے کردار میں اضافہ کر نا چاہتا اور پاکستان کو افغانستان میں بھارت کے کردار پر سخت اعتراضات اُٹھائے ہیں