سعودی حکومت نے انٹرنیٹ صارفین کیلئے دستاویز کا اجرا کر دیا 

سعودی حکومت نے انٹرنیٹ صارفین کیلئے دستاویز کا اجرا کر دیا 

ریاض:سعودی حکومت نے انٹرنیٹ صارفین کی بڑٰ مشکل حل کر دی ہے صارفین کے حقوق کو تحفظ دینے کے لیے نیا مسودہ قانون کی منظوری دے  دی گئی ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے انٹرنیٹ اور مواصلاتی خدمات پیش کرنے والے ا داروں اور صارفین کے حقوق و فرائض پر مشتمل نئی دستاویز کردی۔

وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ نے بورڈ کے گورنر ڈاکٹر عبدالعزیز الرویس کی موجودگی میں نئی دستاویز کی منظوری دی۔ یہ پرانی دستاویز میں مذکور حقوق و فرائض اور شرائط کی دستاویز کی جگہ لے لے گی۔ اسکی بدولت صارفین کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوگا۔ انٹرنیٹ اور موبائل کے حوالے سے کارروائی صاف شفاف ہوگی۔