ہماری حکومت کی اولین ترجیح ملک کی تعمیر و ترقی ہے، وزیراعظم

ہماری حکومت کی اولین ترجیح ملک کی تعمیر و ترقی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جمہوری اقدار کا فروغ اور جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے جبکہ گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس تسلسل کے ساتھ ہونے چاہئیں۔ علاقے میں کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے وسیع مواقع ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے حقیقی کام کیا اور ہماری حکومت کی اولین ترجیح ملک کی تعمیر و ترقی ہے۔ مسلم لیگ (ن) پہلی حکومت ہے جس نے دیامر بھاشا ڈیم پر عملاً کام شروع کرایا اور مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو کام شروع کر کے پایہ تکمیل تک بھی پہنچاتی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سی پیک ایسا منصوبہ ہے جس کے فوائد صدیوں تک ملیں گے جب کہ ملک کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں