ایمریٹس میں دنیا کا سب سے بڑا فلائنگ ریسٹورنٹ بن گیا

ایمریٹس میں دنیا کا سب سے بڑا فلائنگ ریسٹورنٹ بن گیا

کراچی :ایمریٹس ائیر لائن نے بڑی خوشخبری دے دی،ایمریٹس فرسٹ، بزنس اور اکانومی کلاس کو ایک سی توجہ کے تحت سالانہ 10کروڑ سے زائد کھانے فراہم کر رہی ہے۔ 6براعظموں کے 144 شہروں کے لیے سفر کرنے والے سالانہ ساڑھے5کروڑ سے زائد مہمانوں کے کھانے کا خیال رکھنے کے باعث ایمریٹس سے زیادہ کوئی پکوان کے عالمگیر رجحانات کو نہیں سمجھ سکتا کیونکہ یہ آن بورڈ منزلوں سے متاثرہ کھانے پیش کرنے والے دنیا کے سب سے بڑا فلائنگ ریسٹورنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔

ایمریٹس 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ دبئی میں موجود 1200 باورچیوں پر مشتمل کچن 24گھنٹے چلا رہی ہے جہاں 12ہزار450 اقسام کے کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔ یہ آپریشن روزانہ 590 پروازوں کو مصدقہ مقامی کھانے فراہم کر کے صارفین کو اپنی منزل کے ذائقے چکھا رہا ہے۔

فضائی کمپنی اس ضمن میں دنیا بھر میں 25 شراکت داروں کے ساتھ کام کررہی ہے، اس سلسلے میں مقامی فلیور پر فوکس کیاجاتا ہے اور اس کے لیے ہرخطے کیلیے اس کے پاس کھانے موجود ہیں، مثال کے طور پر پاکستان کے لیے پروازوں میں مصدقہ پاکستانی کھانے رائتہ، چٹنی، نان، پراٹھہ اور روایتی اچاروں جیسی مخصوص ڈشز کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔