نواز شریف نے احتساب عدالت کا فرد جرم کا حکم نامہ چیلنج کر دیا

نواز شریف نے احتساب عدالت کا فرد جرم کا حکم نامہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد: تین ریفرنسز میں الگ الگ فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے ان کے نمائندے ظافر خان کے ذریعے تین درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کو تینوں ریفرنسز کو یکجا کر کے ایک ہی فرد جرم عائد کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور درخواست گزار کے خلاف  تینوں ریفرنسز میں ایک ہی ٹرائل کیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تینوں ریفرنسز میں  ایک ہی دفعہ فرد جرم عائد ہونے تک احتساب عدالت کی کارروائی کو معطل کیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں ریفرنسز میں جے آئی ٹی کے نو والیم شامل ہیں اور نو میں سے چھ گواہان تینوں ریفرنسسز میں مشترکہ گواہ ہیں۔

درخواستوں میں نیب اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔ یاد رہے احساب عدالت نے کل سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو طلب کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں