برطانوی حکومت کا غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

برطانوی حکومت کا غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: برطانوی حکومت نے 700 غیر قانونی تارکین وطن پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرست پاکستانی حکومت کے حوالے کر دی ہے جس کی تصدیق وزارت داخلہ نے کر دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت نے غیر قانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 700 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ہے جن کے خلاف ضروری کارروائی کر کے ان غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کی فہرست براہ راست حکومت پاکستان کے حوالے کر دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق گرفتار پاکستانیوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے 5 مختلف پروازوں سے پاکستان پہنچایا جائیگا۔ پہلی پرواز جمعرات کو 144 پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچے گی۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے 700 پاکستانیوں کی فہرست دی گئی ہے جس میں 4 کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے جن کو دوبارہ برطانیہ بھجوایا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی فہرست حاصل کر لی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کے لئے ان اکو ائیر پورٹ سے ہی حراست میں لے لیا جائیگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں