عمران خان ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہیں, رانا ثناء اللہ خان

عمران خان ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہیں, رانا ثناء اللہ خان

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی بات کو اداروں سے تصادم کہا جاتا ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے اور ہر وقت نہ صرف اداروں کے تصادم کی بات کرتے ہیں جبکہ ان کے درمیان تصادم کیلئے کوشاں بھی رہتے ہیں۔ انتقام اور ظلم کے خلاف شریف فیملی آواز اٹھائے تو اسے اداروں میں تصادم کہا جاتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان ایک بے عزت انسان ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئے عائشہ گلا لئی اللہ تعالی کی طرف سے عذاب ہے جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کو بھینسا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا ب عمران خان کی اپنی تلاشی کی باری آئی ہے تو وہ بھاگ گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان پر لگنے والے منشیات کے الزام کی وزیر اعلی کے پی کے انکوائری کرائے۔ انہوں نے کہا کہے بنی گالہ منشیات کا گھر ہے، عمران خان دراصل منشیا ت کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں وہ ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف فراڈ انصاف کو نہیں مانتے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عائشہ احد کی دہائی سیاسی پراپیگنڈہ ہے اس ملک میں کوئی بھی جج، بیوروکریٹ صادق اور امین نہیں ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب کا سامنا کریں گے۔

مصنف کے بارے میں