این اے آر سی کی 14سو ایکڑ زمین لینڈ مافیا سے بچ گئی : ظفر علی شاہ

این اے آر سی کی 14سو ایکڑ زمین لینڈ مافیا سے بچ گئی : ظفر علی شاہ

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہما سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ این اے آر سی کی 14سو ایکٹر زمین اسلام آباد کے لینڈ مافیا سے بچ گئی ہے وزیراعظم کی جانب سے این اے آر سی کی لیز منسوخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے


سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے چیئرمین سینیٹر سید ظفر علی شاہ نے پارلیمنٹ ہائوس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کسانوں کو یوریا کھاد کی عدم فراہمی اوریوریا کھاد سے دھماکہ خیز مواد کی تیاری سے متعلق سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے کمیٹی نے ایگری کلچر پالیسی انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سے 1981 سے لیکر اب تک کی سٹڈیز اور ریسرچ کے حوالے سے آئندہ میٹنگ میں رپورٹ طلب کرلی ہے کمیٹی نے کہا کہ اگر یوریا کھاد سے متعلق تفصیلی رپورٹ وزارت داخلہ اور نیشنل فوڈ سکیورٹی کی طرف سے تفصیلی رپورٹ نہ دی گئی تو ان کیخلاف تحریک استحقاق لائی جائے گی ۔


انہوں نے کہا کہ ایف سی کوہدایت کی جائے کہ اگر یوریا کھاد نقصان دہ ہے تو لاہور اور پنجاب کے کارخانوں کو بھی بند کیاجائے سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ اس حاولے سے ایک میٹنگ کی گئی تھی جس سے متعلقہ حکام کو بلایا گیا تھا لیکن وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی نہیں آیا