واشنگٹن : وائٹ ہاﺅس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایشیائی پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستان کی طر ف سے سخت موقف آنے کے بعد امریکی سیکریڑی آف سٹیٹ بھارت ، پاکستان اور افغانستان کے دورے پر ہیں لیکن اب تازہ ترین تفصیلات کے مطابق اب چین کا جلد دورہ کریں گے۔

صدر ٹرمپ شمالی کوریا اور دو طرفہ تجارت میں پائی جانے والی متنازعہ صورتحال پر خاص طور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وائٹ ہاﺅس کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی صدر بیجنگ حکومت پر دباﺅ ڈالیں گے کہ وہ شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کی طرف سے پابندی کی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریائی تنازعے کے پرامن حل کے متمنی ہیں۔