انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا

انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ انوشکا بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی اور ویرات کوہلی کی شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں ایک مرتبہ پھر دونوں کی شادی کا خوب چرچا ہے لیکن ادکارہ نے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔حال ہی میں ایک برانڈ کی تشہیر کے لئے انوشکا اور ویرات کوہلی نے ایک ساتھ ٹی وی اشتہار بھی کیا جس میں دونوں دلہا اور دلہن کے لباس میں ملبوس تھے، ساتھ ہی شادی کے وعدے بھی کئے گئے۔
اشتہار کے بعد ایک مرتبہ پھر دونوں کی شادی کی افواہیں اڑنے لگیں اور مداحوں کو اس وقت ان افواہوں پر حقیقت کا گمان ہونے لگا جب ویرات کوہلی نے کرکٹ بورڈ سے دسمبر میں چھٹی کی درخواست کی۔ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دسمبر میں ہونے والی سیریز سے معذرت کرتے ہوئے چھٹی کی درخواست میں ذاتی مصروفیات کا ذکر کیا۔
جس کے بعد بھارتی میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ ویرات کوہلی انوشکا شرما سے شادی کے لئے چھٹیاں لے رہے ہیں۔ دوسری جانب انوشکا شرما نے ایسی خبروں کی ایک مرتبہ پھر تردید کی ہے اور ان کی کیرئر ایجنسی نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر بیان بھی جاری کیا ہے۔ اداکارہ کی ایجنسی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویرات اور انوشکا کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔