عمران خان کو سیدہ عابدہ حسین اور فخر امام کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کی تجویز

عمران خان کو سیدہ عابدہ حسین اور فخر امام کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کی تجویز


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سیدہ عابدہ حسین اور فخر امام کو جماعت میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا گیاہے اورعمران خان نے ان مشوروں پر خصوصی غور شروع کردیا ہے اور عابدہ اور فخر امام کی پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کو موخر کردیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ عام انتخابات میں سیدہ عابدہ اور فخر امام کے بیٹے کو شکست فاش ہوئی تھی اور ان کی ضمانت بھی ضبط ہوگئی تھی کیونکہ وہ ایک فیصد سے بھی کم ووٹ حاصل کرسکےتھے ۔عمران خان نے سیدہ عابدہ حسین اور فخر امام کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کے فیصلے کو موخر کردیا ہے۔


پی ٹی آئی میں عابدہ کی شمولیت کی سب سے زیادہ مخالفت شاہ محمود قریشی گروپ کررہا ہے کیونکہ جھنگ کے حالقہ سے اپنے بھانجے کو پی ٹی آئی ٹکٹ سے الیکشن لڑانا چاہتے ہیں عمران خان کو مشورہ دیا گیاہے کہ وہ عابدہ اور فخر امام پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ یہ میاں بیوی موسم کی طرح سیاسی جماعتیں بدلتے ہیں اور ہر آنے والے حکمران کی قدم پوشی کرنا ان کا شیوا ہے ضیاء الحق گن اور گیت بھی میاں بیوی گاتے تھے جبکہ جنرل مشرف کو عابدہ فخر نے اپنا ہیرو سمجھا تھا ۔