برطانوی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

برطانوی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد :برطانوی حکومت نے 700غیر قانونی تارکین وطن پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرست پاکستانی حکومت کے حوالے کر دی ہے جس کی تصدیق وزارت داخلہ نے کر دی ہے ۔


ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت نے غیر قانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 700 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ہے جن کے خلاف ضروری کارروائی کر کے ان غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کی فہرست براہ راست حکومت پاکستان کے حوالے کر دی ہے ۔


گرفتار پاکستانیوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے 5 مختلف پروازوں سے پاکستان پہنچایا جائیگا،پہلی پرواز آج (جمعرات کو)144 پاکستانیوں کولیکر اسلام آباد پہنچے گی۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے700 پاکستانیوں کی فہرست دی گئی ہے جس میں 4 کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے