ہ عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑوں گا: شیخ رشید

ہ عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑوں گا: شیخ رشید

ملتان :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑوں گا،عمران خان انشااللہ مقدمے میں بری ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے استدعاہے کہ حدیبیہ کیس کی سماعت جلد کرے ،شریف خاندان نے چالیس سال میں متبادل قیادت پیدا نہیں ہونے دی ،کل مظفر گڑھ میں جلسہ ہو گا اہم باتیں کروں گا۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑوں گا،عمران خان انشااللہ مقدمے میں بری ہوں گے ،حلقہ بندی کے بغیر الیکشن نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہناتھا کہ نوازشریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیاہے ،60سے زائد ایم این ایز سیٹی کا انتظار کر رہے ہیں۔