خواجہ محمد آصف نےاعتزاز احسن کو اپنا ” استاد“ تسلیم کر لیا

خواجہ محمد آصف نےاعتزاز احسن کو اپنا ” استاد“ تسلیم کر لیا

اسلام آباد:وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے سینیٹ چوہدری اعتزاز احسن کو اپنا ” استاد“ تسلیم کر تے ہوئے سینیٹ میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر اگر میری تعریف کریں گے تو اس کامطلب وہ اپنی تعریف کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی دو ٹو ک اور واضح انداز میں پاک امریکہ تعلقات پر گفتگوکی تعریف کی اور کہا کہ وزیر خارجہ جس طرح چیئرمین سینیٹ کے بلانے پر ایوان میں آئے ہیں یہ قابل تعریف ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے برملا بیان کی تعریف کرتا ہوں، انہوں نے بعض سوالات بھی اٹھائے اور وزیر خارجہ سے استفسار کیا کہ کیا امریکہ نے دہشتگردی کے معاملے پر کسی پاکستانی شخصیت ، ٹھکانے، مقام کا بھی ذکر کیا ہے؟

وزیر خارجہ نے اس معاملے کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کی اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اپنی تعریف پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن میرے ”استاد “ ہیں ، استاد نے میری تعریف کر کے درحقیقت اپنی تعریف کی ہے۔