سمارٹ فونز کی فروخت، ہواوے نے ایپل کا ریکارڈ توڑ دیا

سمارٹ فونز کی فروخت، ہواوے نے ایپل کا ریکارڈ توڑ دیا

بیجنگ: ہواوے نے 2017ءکی ابتدائی 3ماہ میں 100 ملین سے زائد سمارٹ فون شپ کئے ہیں جو کمپنی کے گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد زیادہ ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوری سے ستمبر تک کے اس عرصے میں ہواوے نے ایپل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے اور اب کمپنی سام سنگ کے بعد سمارٹ فونز فروخت کرے والی دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

سمارٹ فونز کی فروخت میں اضافے کے باعث ہواوے کی سالانہ آمدنی میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کمپنی کی آمدنی پچھلے سال کی نسبت 30 فیصد بڑھ گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ہواوے کی ریٹیل پارٹنرز کی تعداد بھی 42300 تک جا پہنچی ہے۔

مصنف کے بارے میں