کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر ٹیم منتخب کرنے میں مشکل ہوتی ہے ، سرفراز

کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر ٹیم منتخب کرنے میں مشکل ہوتی ہے ، سرفراز

ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ اب تو ہمیں ٹیم منتخب کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے کہ کس کو کھیلنے کا موقع دیں اور کسے باہر بٹھائیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے ،ٹیم مینجمنٹ نے جس کھلاڑی کو چانس دیا اس نے اپنی پرفارمنس سے اپنے انتخاب کو درست قرار دیا۔
ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کاکہنا تھاکل سری لنکاکے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں احمد شہزاد اننگ کاآغاز کریں گے ،ان پر پوری ٹیم مینجمنٹ کو اعتماد ہے۔جیت کی صورت میں ٹیم کااعتماد بڑھ جاتا ہے ،جیت کر آگے بڑھتے رہے تو ٹیم کا مورال ہائی ہی رہے گا۔سری لنکاکو ایک روزہ میچز میں شکست دے چکے اب یہ ماضی کا حصہ بن چکا ،کل کے میچ میں نئی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔