شاداب خان دنیا کے ”نمبر ون“ آل روانڈر بننے کے خواہش مند

شاداب خان دنیا کے ”نمبر ون“ آل روانڈر بننے کے خواہش مند

ابوظہبی: قومی کرکٹر شاداب خان نے دنیا کا بہترین آل راونڈر بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاداب خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خود کو ایک اچھے آل راو¿نڈر کی حیثیت سے منوانا چاہتے ہیں۔شاداب کا کہنا تھا کہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ مکی آرتھر خواہش رکھتے ہیں کہ وہ بگ بیش کھیلیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سری لنکا سیریز میں اپنی بیٹنگ پرفارمنس سے خاصے مطمئن ہیں لیکن آنے والے دنوں میں وہ چاہیں گے کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں۔