لندن میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف مظاہرہ

لندن میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف مظاہرہ

لندن: العہد نیوز ویب سائٹ کے مطابق لندن کے چیٹھم ہاوس تھنک ٹینک میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر   کی تقریر کے موقع پر انسانی حقوق کے کارکنوں نے مظاہرہ کرکے سعودی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کی۔

بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ العادل الجبیر جب اپنی تقریر ختم کرکے جانے لگے تو کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی پر حملہ بھی کیا۔ لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق چیٹھم ہاوس کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے سعودی حکومت کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

مظاہرین نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب، دونوں ملکوں کی حکومتوں کو یمن اور بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کا ذمہ دار قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں