شی جن پنگ اگلے پانچ سال کے لئے چین کے صدرمنتخب

شی جن پنگ اگلے پانچ سال کے لئے چین کے صدرمنتخب

بیجنگ:شی جن پنگ کے اگلے پانچ سال کے لئے چین کا صدر برقرار رہنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، انھیں اگلے 5سال کیلئے چین کا صدرچن لیا گیا ہے ۔ 
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جنگ پنگ مزید 5 سال کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ وہ پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی کی سربراہی بھی کریں گے۔کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی اعلیٰ رولنگ کونسل کے نام سامنے لائے گئے جس میں صدر شی جنگ پنگ ،وزیراعظم لی کیانگ اور پانچ نئے ارکان شامل ہیں۔
چین نے اپنی سینئر لیڈر شپ کمیٹی کااعلان کردیا، سات رکنی کمیٹی میں، دونوں نے اپنی پوزیشنز برقرار رکھی ہیں۔چینی وزیراعظم لی کیانگ کونسل میں اپنی سیٹ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں،پولٹ بیورواسٹینڈنگ کمیٹی میں لی کیانگ کےساتھ 5 نئے ارکان بھی شامل ہیں۔