تمام سیاسی جماعتوں کی مشاور ت سے ہی نئی حلقہ بندیون کی ترمیم کو منظور کیا جائے:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد :وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا ہے کہ آئنی ترمیم پر پارلیمنٹ میں کھلی بحث کروائی جائے گی ،تمام سیاسی جماعتوں کی مشاور ت سے ہی نئی حلقہ بندیون کی ترمیم کو منظور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت جاری کابینہ اجلاس ختم ہو گیاہے جس دوران وفاقی کابینہ نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئنی ترمیم لانے کی اجازت دے دی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے وزارت قانون کو فوری طور پر نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم کا بل تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
اس حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ آئنی ترمیم پر پارلیمنٹ میں کھلی بحث کروائی جائے گی ،تمام سیاسی جماعتوں کی مشاور ت سے ہی نئی حلقہ بندیون کی ترمیم کو منظور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کا کہناتھا کہ مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں نہ کیں تو آئندہ الیکشن مشکوک ہو سکتے ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈر گ کورٹ کوئٹہ قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ جسٹس آفتاب کو سپیشل جج ایپلٹ کورٹ انسداد منشیات سندھ تعینات کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔