شمالی کوریا کا فضا میں جوہری تجربہ کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کا فضا میں جوہری تجربہ کرنے کا اعلان

پیونگ یانگ: شمالی کوریا کے ایک اعلی عہدےدار نے امریکی ٹی وی سی این این پر ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بحر الکاہل کے اوپر فضا میں ایک ممکنہ ایٹمی تجربے کے انتباہ کو حقیقی معنوں میں لیا جائے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے سینئر سفارتکار  ری یانگ پل کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ پیونگ یانگ کے وزیر خارجہ کے الفاظ کو محض دھمکی کے بجائے لفظ بہ لفظ حقیقت سمجھا جائے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو نے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں ان کی حکومت بحرالکاہل کے اوپر فضا میں طاقتور ترین جوہری تجربہ کرنے پر غور کر سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں