وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب ، 5 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائے گا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب ، 5 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائے گا
کیپشن: فوٹو اے پی پی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کیا گیا۔اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائے گا۔اجلاس میں ملک کی سیاسی واقتصادی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔

وزیراعظم دورہ سعودی عرب پرکابینہ کواعتمادمیں لیں گے جبکہ وزیرخزانہ سعودی عرب کے اقتصادی پیکج پربریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں مختلف ممالک کی ساتھ معاہدوں کی منظوری دی جائے گی ۔

کابینہ مختلف عہدوں پرتقرریوں کی بھی منظوری دےگی ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن کی مجوزہ اے پی سی سمیت دیگرامورزیرغورآئیں گے ۔ہیوی انڈسٹری ٹیکسلاکے بورڈچیئرمین کی تعیناتی پرغورہوگا۔مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں پردستخط کی منظوری دی جائےگی۔