کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل جاں بحق

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو

کوئٹہ : کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل جاں بحق ہو گیا،فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردی اور ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاربروری تھانے میں محررتعینات تھااوررات ڈیوٹی کے بعدگھرجارہاتھاکہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا،فائرنگ کا واقعہ نواں کلی کے علاقہ میں پیش آیا، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔