ڈالر مزید سستا، 131 روپے 80 پیسے کا ہو گیا

ڈالر مزید سستا، 131 روپے 80 پیسے کا ہو گیا
کیپشن: پاکستانی روپیہ طاقت پکڑنے لگا اور ڈالر کا ریٹ کم ہونے لگا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے مزید سستا ہو کر 131 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ 2 روز میں ڈالر کا ریٹ 2 روپے 13 پیسے کم ہوا ہے۔ سٹاک ایکس چینج میں‌ کاروبار کے آغاز پر 420 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں‌ آیا۔

پاکستانی روپیہ طاقت پکڑنے لگا اور ڈالر کا ریٹ 23 پیسے کم ہو کر 131 روپے 80 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ روپے کی قدر میں 2 روز کے دوران ڈالر کے مقابلے 2 روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر 420 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 700 پوائنٹس سے اوپر پہنچ گیا۔