احتساب کی بات وہ کرے جس کا دامن صاف ہو، حمزہ شہباز

احتساب کی بات وہ کرے جس کا دامن صاف ہو، حمزہ شہباز
کیپشن: نیازی صاحب آپ کا بغض و حسد قوم کے سامنے آ رہا ہے اور جو برتن خالی ہوتا ہے وہ زیادہ شور کرتا ہے، حمزہ شہباز۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب کیوں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن رہے ہیں۔ اسپیکر کی جانبداری کو قوم کے سامنے لاؤں گا جبکہ تحقیقاتی کمیٹی میں 10 ارکان حکومیت اور 2 اپوزیشن سے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر ہمیشہ کمیٹی بنا کر انکوائری کراتے ہیں اور پھر رولنگ دیتے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا نیازی صاحب احتساب وہ کرتا ہے جس کا دامن صاف ہو آپ پر بھی ہیلی کاپٹر کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔ آپ ہیلی کاپٹر پر سرکاری تیل ضائع کرنے کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا نیازی صاحب آپ کا بغض و حسد قوم کے سامنے آ رہا ہے اور جو برتن خالی ہوتا ہے وہ زیادہ شور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا 50 لاکھ گھر عوام کو دینے کے بارے میں بھی ہم پوچھتے رہیں گے اور نیازی صاحب نے کھلنڈرے پن سے عوام پر ایک ہزار ارب کا قرض چڑھا دیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ اخلاقیات اسکی ہوتی ہے جو عوام سے ووٹ لیکر آئے اور ووٹ چوری کر کے آنے والے کی کوئی اخلاقیات نہیں ہوتیں۔