نک جونز نے پریانکا چوپڑا کے لیے کتنے کروڑ کا گھر خرید لیا ؟

نک جونز نے پریانکا چوپڑا کے لیے کتنے کروڑ کا گھر خرید لیا ؟

ممبئی: امریکی گلوکار نک جونز نے اپنی ہونے والی بیوی پریانکا چوپڑا کے لیے خوبصورت اور پر آسائش گھر خرید لیا جس میں دونوں شادی کے بعد رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نک جونز نے اپنی ہونے والی بیوی پریانکا چوپڑا کے لیے امریکی ریاست لاس اینجلس کے خوبصورت علاقے بیورلے ہلز میں خوبصورت اور پُرآسائش محل نما گھر خریدا ہے۔

5 بیڈرومز پر مشتمل اس خوبصورت گھر میں ایک شاندار سوئمنگ پول بھی ہے، گھر کا کل رقبہ 4 ہزار 129 مربع فٹ ہے جب کہ اس مہنگے ترین گھر کی قیمت 65 لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نک جونز نے یہ خوبصورت گھر پریانکا کو شادی کی پیشکش کرنے سے چند ماہ قبل ہی خریدا تھا اور اب وہ دونوں شادی کے بعد اسی گھر میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ دپیکا رنویر اور کپل شرما کے بعد پریانکا چوپڑا اور نک جونز شادی کے بندھن میں بندھیں گے دونوں کی شادی بھارتی ریاست جودھ پور میں دسمبر کے  آخری ہفتے میں ہوگی اور تقریب میں 200 مہمانوں کو مدعو کیاجائے گا۔