حکومت ویمن کھلاڑیوں کے لئے فنڈ قائم کرے،چیف جسٹس ثاقب نثار

 حکومت ویمن کھلاڑیوں کے لئے فنڈ قائم کرے،چیف جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد : چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ حکومت ویمن کھلاڑیوں کے لئے فنڈ قائم کرے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں ،اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ قوم اسی طرح ہنستی کھیلتی رہے جبکہ حکومت کوپاکستان میں کھیل کے میدان بنانے چاہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری بچیاں ملک کی ترقی کے لئے کردار ادا کرتی رہیں گی،کھیل کو بھی اتنی اہمیت دی جائے جتنی صحت کو دی جاتی ہے کیونکہ کھیل سے انسان کو راحت ملتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج از خود نوٹس پر بات کرنیکا موقع نہیں ہے،آج کھیل ، خوشی کی بات کریں۔