پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے لیے موثر کردار ادا کر رہی ہے:آرمی چیف

پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے لیے موثر کردار ادا کر رہی ہے:آرمی چیف
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے لیے موثر کردار ادا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے دورے کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرپیر اور پانڈو سیکٹرز کا بھی دورہ کیا ، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے ، کشمیریوں کے عظیم ، تاریخی موقف پر ان کے شانہ بشانہ کھرے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی ناظم الامور پال جونز نے بھی کچھ روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پڑوسی ممالک سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔