شہر قائد میں رکشہ ڈرائیور سی این جی نہ ملنے پردل برداشتہ، رکشے کو آگ لگا دی

شہر قائد میں رکشہ ڈرائیور سی این جی نہ ملنے پردل برداشتہ، رکشے کو آگ لگا دی
کیپشن: image by facebook

کراچی : شہر قائد میں رکشہ ڈرائیور سی این جی نہ ملنے پر برداشتہ ، رکشہ ہی جلا ڈالا ، لوگوں نے خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں غرب کے مارے رکشہ ڈرائیور نے سی این جی نہ ملنے پر اپنے ہی رکشہ کو آگ لگا دی جبکہ خود پر تیل چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی جس کو شہریوں نے ناکام بنا دیا ۔

رکشہ ڈرائیور نے موقف اپنایا کہ دو مہینے سے گھر کا کرایہ نہیں دیا ، بچوں کو تڑپتا نہیں دیکھ سکتا ، شاہد کے پانچ بچے ہیں ، رکشہ ڈرائیور کو گلبہار تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اہل خانہ نے اس سے ملاقات کی ۔

اطلاعات کے مطابق رکشہ پوری طرح جل کر خاکستر ہو گیا ہے ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جس کے بعد کیس کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔