ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گا : وزیر خارجہ

ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گا : وزیر خارجہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گا ، مقبوضہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی نکتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیشنل پریس کلب میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قومی اتفاق رائے موجود ہے ، سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر سب متفق ہیں اور رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں میرے خطاب کی بہت حوصلہ افزائی کی گئی جس پر بے ممنون ہوں ، او آئی سی میں بھی کشمیر کے معاملے پر موثر نشست ہوئی ، ترک ، آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے موثر موقف پیش کیا ، کشمیر پر پاکستان کے موقف میں کوئی ابہام موجود نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ تقسیم کے بنیادی اصولوں کے مطابق کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بنتا ، تقیسم ہند کے موقع پر طے ہوا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقے پاکستان میں شامل ہوں گے ۔