سعودی عرب نے جمال خاشقی کے قتل کو بڑی منصوبہ بندی قرار دے دیا

سعودی عرب نے جمال خاشقی کے قتل کو بڑی منصوبہ بندی قرار دے دیا
کیپشن: image by facebook

جدہ:سعودی عرب نے جمال خاشقی کے قتل کو بڑی منصوبہ بندی قرار دے دیا ہے ، مشترکہ ٹاسک فورس نے قرار دیا کہ قتل کا منصوبہ پہلے سے تیار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ دی ہے کہ جمال خاشقی کو طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے، اس سلسلے میں مشتبہ افراد سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے ۔

سعودی ولی عہد نے خفیہ ایجنسی کی تنظیم نو کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور نئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ، تنظیمی ڈھانچے، موجود قانونی فریم ورک اور قواعد و ضوابط، پالیسیوں پر غور کیا گیا۔