پاکستان کا معاشی نظام وینٹی لیٹر پر ہے, سراج الحق

پاکستان کا معاشی نظام وینٹی لیٹر پر ہے, سراج الحق
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزیرِاعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ قرض لے کر خوشی ایسے منائی جا رہی ہے جیسے کشمیر فتح کر لیا ہو، آئی ایم ایف جانا ہی کیا تبدیلی ہے، قرض لینے پر زرداری نواز شریف اور عمران کی زبانیں الگ الگ الفاظ ایک ہیں۔


جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا معاشی نظام وینٹی لیٹر پر ہے، قرضہ لے کر ایسے خوش ہوتے ہیں جیسے کشمیر فتح کر لیا ہو۔ وزیراعظم نے مبارکباد دی کہ قرضہ لینے میں کامیاب ہو گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم فیصلہ کریں کہ ہم نے اللہ تعالیٰ اور رسول ﷺ کی بات کو ماننا ہے یا آئی ایم ایف کی، اللہ تعالیٰ اور رسول ﷺ سود سے پاک معیشت کا حکم دیتے ہیں جبکہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک سودی نظام کا حکم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری قرضہ لے کر خوشی منانے کے حوالے سے سب کی زبان الگ الگ مگر بیان ایک ہے۔ آئی ایم ایف جانا تو کوئی تبدیلی نہیں، دستور پاکستان کے مطابق سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے۔