وفاقی حکومت نے انصارالاسلام پر پابندی عائد کر دی

وفاقی حکومت نے انصارالاسلام پر پابندی عائد کر دی
کیپشن: نجی ملیشیا تنظیموں کا قیام آئین کے آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی بھی ہے، وزارت داخلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی عائد کردی۔وزارت داخلہ اسلام آباد کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت کے پاس ایسی معقول وجوہات ہیں جس کی بنا پر وہ سمجھتی ہے کہ یہ پرائیویٹ ملیشیا ایک عسکری تنظیم کے طور پر کام کر سکتی ہے۔ نجی ملیشیا تنظیموں کا قیام آئین کے آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی بھی ہے۔

وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن میں صوبوں کو بھی انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام فورس قانون کی خلاف ورزی کا سبب بن سکتی ہے۔