پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان

اسلام آباد : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافے کا رجحان رہا۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 762 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور 100انڈیکس میں 323پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

سرمایہ کاری مالیت مزید 63 ارب 45کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 3.74 فیصدزائد جبکہ 60.62 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 322.79 پوائنٹس اضافے سے 33762.48 پوائنٹس پر بندہوا۔

مجموعی طورپر 353 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 214 کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں اضافہ، 115کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ 24کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں 63 ارب 45 کروڑ 11 لاکھ 63 ہزار 577 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 66 کھرب 61 ارب 72 کروڑ 62 لاکھ 17ہزار 395روپے ہوگئی۔