سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو اپنے عزیز و اقارب کو میزبان ویزہ پر اپنے پاس بلانے کی اجازت

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو اپنے عزیز و اقارب کو میزبان ویزہ پر اپنے پاس بلانے کی اجازت

ریاض:سعودی عرب حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مقیم غیر ملکی اپنے عزیز و اقارب کو ”میزبان ویزہ“ پر بلا سکیں گے۔

سعوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ اور محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ وزارت سعودی میں مقیم غیر ملکی شہریوں کوآن لائن سسٹم ’ابشر‘ کے ذریعے اپنی ذاتی ذمہ داری پر اپنے عزیز و اقارب کو ’میزبان ویزہ‘ پر بلانے کی سہولت مہیا کر رہی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبان ویزے پر آنے والا سعودی عرب میں 90 دن تک قیام کرسکتا ہے۔ اسے سعودی عرب میں نقل وحرکت کی آزادی ہوگی۔ وہ چاہے تو اپنے میزبان کے گھر میں قیام کرے یا پھر چاہے تو ہوٹل میں رہے۔

میزبان ویزہ جاری کرنے کی فیس 500 ریال مقرر کی گئی ہے۔ ایک شخص کو سال میں 3 مرتبہ اس ویزے پر بلایا جاسکتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’میزبان ویزہ‘ سعودی شہریوں کے شناختی کارڈ جبکہ غیرملکی کے اقامے پر جاری ہوگا۔ ویزے کی میعاد ختم ہونے پر آنے والے شخص کو واپس جانا ہوگا۔