لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست دم توڑ چکی اور عمران خان این آر او دے تو ساری تحریکیں ختم ہو جائیں گی جبکہ زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں لیکن زرداری نے نواز شریف سے اچھی جیل کاٹی ہے۔
انہوں نے کہا میں نے وزیراعظم کو کہا تھا ان کو جانے دو اور جان چھڑاؤ۔اس وقت فضل الرحمان دونوں پارٹیوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا وزیراعظم نے عثمان بزدار کو ہدایت کی نواز شریف کو تمام سہولیات دی جائیں اور ملک کو لوٹنے والا کنجوس نواز شریف خاندان ایک روپیہ نہیں دے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری بانٹ کر اور شریف خاندان اکیلا کھاتا ہے اور آج عمران خان این آر او دے دیں تمام تحریکیں ختم ہو جائیں گی۔ پہلی بار فضل الرحمان یکطرفہ کھیل رہے ہیں اور فیصلہ 10 نومبر سے پہلے ہو جائے گا۔