سانحہ ساہیوال، وزیراعظم عمران خان کی عدالتی فیصلے پر اپیل کرنے کی ہدایت

سانحہ ساہیوال، وزیراعظم عمران خان کی عدالتی فیصلے پر اپیل کرنے کی ہدایت
کیپشن: وزیر اعظم نے پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا ہے، فردوس عاشق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دے دی۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم نے سانحہ ساہیوال کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بچوں کے سامنے ان کے والدین پر گولیاں برسانے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی، حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کیلئے پرعزم ہے، اگر ان کا خاندان مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمے کی مدعیت کرے گی۔