سابق کپتان معین خان کیساتھ کراچی میں حادثہ

 سابق کپتان معین خان کیساتھ کراچی میں حادثہ


کراچی :پاکستان کے معروف وکٹ کیپر معین خان کے گھر چوری کی بڑی واردات ،معین خان نے چوری کی شکایت پولیس کو درج کروائی جس کے بعد پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گھر کی ملازمہ کوحراست میں لے لیا ۔

تفصیلات ک مطابق معین خان نے اپنے گھرمیں چوری کی درخواست جب پولیس تھانہ میں جمع کروائی تو پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ،تفتیش کے دوران ملازمہ نے اپنی چوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا جب گھر میں کوئی نہیں تھا تو اس وقت یہ واردات کی ۔

پولیس کے مطابق ملازمہ نے گھر سے زیور اور قیمتی سامان چوری کیا تھا ۔