روسی مسلمان فائٹر خبیب نے اپنی آخری فائٹ جیت کر ریکارڈ قائم کردیا

KHABIB,UFC Champion,Mother Promise,world record, retirement
کیپشن: KHABIB,UFC Champion,Mother Promise,world record, retirement

دبئی:ماں سے وعدہ کرکے آنے والے خبیب نارموگودو نے اپنی آخری فائٹ جیت کر ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی نژاد باکسر نے اپنے شاندار کیرئر کا اختتام بھی بھرپور اندازاور کامیابی کے ساتھ کیا ہے۔یو ایف سی چیمپئن شپ کا معرکہ مارنے والے خبیب نے رنگ میں اترتے ہوئے جبڑوں اور باڈی پر تابڑ توڑ حملے کیے اور اپنے حریف کو پچھاڑ کر رکھ دیا مگر دوسرے راؤنڈ میں اپنی حکمت عملی بدلتے ہوئے اسے نیچے گرایااور اس کی سانس روک دینے جیسا کام کیا۔ناقابل شکست خبیب نے آخری مقابلے میں اپنے حریف جسٹن کو ناک آئوٹ شکست دی۔خبیب کے سکور بورڈ یا کامیابی بورڈ کی طرف دیکھا جائے تو وہ 29-0ہے جو کہ ایک شاندار ریکارڈ ہے۔

9f3a0f66ed43ff115040e3fd40075bf6

فتح کے بعد خبیب اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے آنسو چھلک پڑے جبکہ خبیب نے جیت کی خوشی میں سجدہ ریز ہوکر اللہ تعالیٰٰ کا شکر بھی ادا کیا۔

3ebf19e8a9734f6f439028b6bf93c128


مقابلے میں فتح کے بعد خبیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”الحمداللہ یہ میری آخری فائٹ تھی۔یہ نہیں ہو سکتا کہ میں کبھی اپنے والد کے بغیر اب یہاں واپس آؤں۔جب یو ایف سی نے مجھے جسٹن کے ساتھ مقابلے کے لیے کال کیا تو میں نے اپنی والدہ سے تین دن تک بات کی۔مگر وہ اس بات پر رضا مند ہونے کو ہی نہیں آ رہی تھی کہ میں مقابلے کے لیے اپنے والد کے بغیر اکیلا یہاں آؤں۔لہٰذا میں نے ان سے وعدہ کیا کہ یہ میرے کیریئر کی آخری فائٹ ہو گی۔اب چونکہ میں وعدہ کر چکا ہوں اس لیے مجھے ہر صورت نبھانا پڑے گا۔لہٰذا یہاں یہ میری آخری فائٹ تھی۔“

5224422c69cfa8b3fdc78d534e6e814e


یوں 32سال کی عمر میں ایک بہترین فائٹر رنگ سے ریٹائرمنٹ لے کر آ گیا۔اگر خبیب کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو اس نے 29فائٹس لڑی ہیں اور یہ ساری کی ساری جیتی ہیں۔


ان میں سے 8مقابلے ناک آؤٹ جیتے ہیں،10مقابلے ججز کے فیصلوں سے اور 11مقابلے سب مشن سے جیت کر اپنے نام کیے ہیں۔لائٹ ویٹ فائٹ کی تاریخ میں خبیب کے جیسا کامیاب اور فاتح ترین فائٹر اور کوئی نہیں تھا۔

a8aee15bf96daba6c1cbf0616106d56f


روس کے مسلمان فائٹر خبیب نے یو ایف سی کی سب سے بڑی فائٹ میں آئر لینڈ کے کانر مک گریگر کو ہرا کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی  تھی تاہم انتظامیہ نے انھیں بیلٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔


خبیب کے خلاف لڑتے ہوئے آئرلینڈ کے کانر مک گریگر نے چوتھے راؤنڈ میں ہتھیار ڈال دیے، لیکن فائٹ جیتنے کے بعد خبیب نے مک گریگر کی ٹیم پر حملہ کر دیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔


مک گریگر نے ’ٹیپ آؤٹ‘ کیا تو فائٹ جیتنے پر خبیب اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور مک گریگر کی ٹیم پرحملہ کر دیا، جس پر یو ایف سی انتظامیہ نے خبیب کو لائٹ ویٹ ٹائٹل دینے سے انکار کر دیا۔