اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ اور کوئٹہ میں دھماکہ ،تین افراد جاں بحق

Quetta Blast, PDM Jalsa,
کیپشن: File Photo

کوئٹہ :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت کوئٹہ میں تیسرا پاور شو منعقد کیا جا رہا ہے ،وہیں کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کی آواز سنائی دی گئی ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ،اب تک تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ہزار گنجی علاقے میں دھماکہ کی آواز سنی گئی ،پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا ،پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی ،ریسکیوٹیموں نے پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کا کام شروع کر دیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے بعد ایک گاڑی اور متعدد موٹرسائیکلوں کو آگ لگ گئی ،دھماکے کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،واضح رہے پی ڈی ایم کا جلسہ اس وقت کوئٹہ میں جاری ہے جبکہ نیکٹا نے بلوچستان میں تھریٹ الرٹ بھی جا ری کر رکھا تھا ۔