عوام کے ووٹوں سے فیصلے ہونگے تو    قسمت بدل جائے گی:بلاول بھٹو 

Bilawal Bhutt in Gilgil Baltistan
کیپشن: File Photo

شگر:گلگت بلتستان میں عوام اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم کٹھ پتلی نہیں ہیں ،ہم نے سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو بچانا ہے ،اس دفعہ سلیکٹڈ حکمرانوں کو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجاز ت نہیں دینگے ،موجود ہ حکمرانوں نے ہر طبقہ کے لوگوں کو تکلیف پہنچائی ،عوام کے ووٹوں سے فیصلے ہونگے تو عوام کی قسمت بدل جائے گی ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا اسی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں ایک الگ صوبہ بنا کر دینگے لیکن ایک لمبا عرصہ گزر گیا حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ سے متعلق کوئی کام نہیں کیا ،یہ حکومت صرف کٹھ پتلی حکومت ہے ،انہوں نے 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا ،لاکھوں نوکریاں دینے والوں نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا ،اب انہیں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،گلگت بلتستان کے بہت سے لوگ سندھ آکر محنت کرتے ہیں ،گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سندھ میں بھی روزگار کے مواقع فراہم کرینگے ۔

بلاول بھٹو نے کہا آپ کے ووٹوں سے اگر فیصلے ہونگے تو آپ کی قسمت بدل جائیگی ،میں کٹ پتلی نہیں ہوں ،گلگت بلتستان میں تعلیم اور صحت کے ادارے کیوں نہیں بن سکتے ،شہید بھٹو نے ایسے ادارے بنائے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ،گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ عوام مسلسل غرب کا مقابلہ کر رہے ہیں ،عوام نے مل کر عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنا ہے ،جب تبدیلی والے آتے ہیں تو تباہی پھیلاتے ہیں ،تحریک انصاف کے اب تک کیے گئے وعدے جھوٹ ہیں،عمران خان کا وعدہ ایسا ہی لالی پاپ ہے جیسے جنوبی پنجاب کے عوام کو دیا ہے ،جنوبی پنجاب والوں کو نہ صوبہ ملا نہ روزگار ملا ،جنوبی پنجاب والوں کو صرف عمران خان کی تباہی ملی ہے ،پیپلزپارٹی آپ سے وعدہ کرتی ہے کہ گلگت بلستان کو صوبہ بنائے گی ،بلاول نے کہا میں کٹھ پتلی نہیں ،کسی کے اشاروں پر نہیں چلتا ۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے مخاطب ہو کر کہا جب تک آپ لوگ اپنے فیصلے نہیںکرینگے کوئی آپ کو حق نہیں دیگا ،آئندہ الیکشن میں آپ نے ہر علاقے سے تیر کو جتوانا ہے ،آپ نے عمران ندیم کو جتوانا ہے،ہم ملکر یہاں عوام کے مسائل حل کرینگے ،گلگت میں اگر آج لوگوں کو روزگار مل رہا ہے تو پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی یہ ممکن ہوا ہے ، 25 ہزار ملازمتیں پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو فراہم کیں ،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پورے ملک کو روزگار دیا ،بھٹو نے ایسے ادارے بنائے جس کی وجہ سے پورے ملک میں روزگار کے مواقع ملے ،بھٹو کا نظریہ عوام کو روزگار دینا تھا ،باقی تمام جماعتوں نے عوام کو ریلیف نہیں بلکہ تکلیف دی ۔