VIDEO: جو عوام کے پیج پر نہیں آئے گا اسے گھر جانا پڑے گا :بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto Zardari in Gilgit Baltistan
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari in Gilgit Baltistan
سورس: Image Source : Twitter

کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے تیسرے پاور شو سے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کے جلسے اسلام آباد والوں کیلئے واضح پیغام ہے ،عوام نے گوجرانوالہ ،کراچی کے بعد کوئٹہ کے جلسے کو بھی کامیاب بنا دیا ،بلوچستان کے لوگ بہادر ہیں وہ حقوق لینا جانتے ہیں ،اب سب کو عوام کے پیج پر آنا پڑے گا ،جو عوام کے پیج پر نہیں آئے گا اسے گھر جانا پڑے گا ،بلاول بھٹو نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک قدم آگے بڑھ سکتی ہے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

بلاول بھٹو کا مکمل ویڈیو خطاب :

بلاول بھٹو زرداری نے کہا عوام اپنی زمین اور وسائل کے مالک ہونے کی آزادی چاہتے ہیں ،عوام کو حقوق دلانے کیلئےتما م سیاسی جماعتیں آج پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کےپلیٹ فارم پر موجود ہیں ،انہوں نے کہا یہ کس قسم کی آزادی ہے نہ سیاست آزاد ہے اور نہ عوام آزاد ہیں ،تما م جمہوری جماعتیں نہ صرف ایک سٹیج پر بیٹھی ہیں بلکہ سب کی سب ایک پیج پر موجود ہیں ،عوام اب بولنے اور سانس لینے کی اجازت چاہتے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا ہم نے اٹھارہویں ترمیم میں خو د مختاری کا وعدہ پورا کیا ،ہم نے بلوچستان کے این ایف سی ایوارڈ کو پروٹیکشن دی ،سی پیک منصوبہ احساس محرومی دور کرنے کیلئے تھا ،عمران خان نے بلوچستان کو کچھ نہیں دیا ،ہم نے تھرکول منصوبے میں پوری کوشش کی کہ مقامی افراد کو فائدہ ہو ،ہم تھرکول کی یونین کونسل کو مفت بجلی دیتے ہیں ،تھر کے لوگوں کیلئے تعلیمی ادارے اور ہسپتال کھڑے گئے ،عمران خان  سندھ کے جزائر پر قبضہ کرنا چاہ رہے ہیں ،بلوچستان کو ایک منصوبہ تک نہیں دیا اُلٹا سندھ کے جزائر پر بھی قبضہ کرنے کی باتیں کر رہے ہیں ،عمران خان جب سے آیا ہے بلوچستان کےعوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا ۔

بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان نے پوری معیشت کو تباہ کر دیا ہے ،یہ لوگ مارتے ہیں اور رونے بھی نہیں دیتے ،لاپتا افراد کے معاملے کوہمیشہ کیلئے ختم کرنا پڑیگا ،اگر یہ ظلم چلتا رہا تو میرا نہیں خیال کہ ملک یہ برداشت کر سکے گا ،لاپتا افراد کے سلسلے کو ختم کرنے پر تما م سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں ،اس سلیکٹڈ نالائق حکومت کا بوجھ پاکستان کے عوام کو اُٹھانا پڑ رہا ہے ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس آج عمران خان ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں کوئی پاکستانی عمران خان کو اس طرح کے ہتھکنڈوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا ،یہ ادارے پاکستانی کے ادارے ہیں کسی ایک جماعت کے ادارے یا ایک شخص کے نہیں ہیں ،یہ عوام کے ادارے ہیں کسی کی ذاتی ٹائیگر فورس نہیں ،جب تک ہم میں دم ہے ہم کسی کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،یہ لوگ ہماری اے ایس ایف ،ایف سی کو بھی ٹائیگر فورس بنا نا چاہتے ہیں ،عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ ملک کے ہر ادارے کو ٹائیگر فورس میں تبدیل کر دیں ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا دنیا کی کوئی طاقت اب ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ،اس وقت ملک میں سب سے زیادہ غربت ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ،بے روزگاری ،مہنگائی یہ سب تبدیلی نہیں صرف تباہی ہے ،تاریخی مہنگائی کا سامنا کرتے ہوئے عوام غریب جائیں تو کہاںجائیں ،انہوں  نے کہا میں سیلوٹ پیش کرتا ہوں سندھ پولیس کو جو ٹائیگر فورس نہیں بنی ،صورتحال اس وقت یہ بنی ہوئی ہے کہ جنوبی وزیر ستان سے لوگ کوئٹہ میں داخل نہیں ہو سکتے ،کیا اس ملک کے دوسرے صوبے میں جانے کیلئے کیا ویزا کی ضرورت ہے ،عمران خان نے اپنے طرز حکومت سے پوری معیشت کو تباہ کر دیا جب تک پیپلزپارٹی میں دم ہے وہ ہر پلیٹ فارم پر عوام کا دفاع کریگی ۔