اداروں کو نشانہ بنانے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے، عثمان بزدار

اداروں کو نشانہ بنانے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے، عثمان بزدار
کیپشن: PHOTO: Usman Buzar official Twitter handle

لاہور: اپوزیشن جماعتوں نے ووٹ کو عزت کے نام پر کوئٹہ میں تماشا لگایا۔ اس سے قبل اپوزیشن نے گوجرانولہ اور کراچی میں بھی تماشا لگایا۔ اداروں کو نشانہ بنانے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن جماعتوں کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کو تماشا قرار دیدیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ادروں کو نشانہ بنانے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے، اپوزیشن جماعتوں نے ووٹ کے عزت دو کے نام پر کوئٹہ میں تماشا لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کو نشانہ بنانے والے کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ پاکستان کے عوام پاک فوج سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ تماشا لگا کر اداروں کو نشانہ بنا کر متنازع کیا جا رہا ہے۔جلسے پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کیخلاف ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرقیادت پی ٹی آئی نے  جنوبی پنجاب سیکریڑیٹ بنایا اور بہت جلد صوبہ بھی بنائیں گے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد (پی ڈی ایم) نے کوئٹہ میں جلسہ کرتے ہوئے حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔ جلسے میں جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ( ن) کے نائب صدر مریم نواز نے خطاب کیا تھا۔