علما کا کا م نہیں کہ وہ سیاست کریں :فواد چوہدری

File Photo Fawad Chaudary
کیپشن: File Photo Fawad Chaudary

اسلام آباد :فواد چوہدری نے اپوزیشن اتحاد کے تیسرے پاور شو پر تنقید کرتے ہوئےکہا عوام کا ا پوزیشن کے جلسوں سے کوئی تعلق نہیں ،عوام کا اصل مسئلہ مہنگائی ہے ،جلسے جلوس کرنیوالے عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے خلاف مقدمات ختم کرانا چاہتے ہیں ،حکومت اگر ان کو مقدما ت میں رعایت نہیں دیگی تو یہ پیچھے نہیں ہٹیں گے ،جلسوں کا مقصد صرف اور صرف مقدمات کو ختم کرانا ہے ،عمران خان نے دوٹوک فیصلہ سنا دیا ہے کہ وہ کسی قسم کا ریلیف نہیں دینگے ۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نےمہنگائی سے تنگ عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان توانائی ،خوراک سے متعلق اس ہفتے دو بڑے پیکج دے رہے ہیں ،جس سے مہنگائی میں خاطرخواہ کمی واقع آئے گی ،اس وقت اپوزیشن لوٹے ہوئے پیسے واپس کرنے کو تیار ہے نہ جیل جانے پر ،وہ کسی طرح بھی اپنا لوٹا ہوا پیسہ بچانا چاہتے ہیں،ان لوگوں کے جلسوں میں عام عوام شریک نہیں ہورہے،عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے جلسے اور جلوس نہیں ،مولانا ،مریم نواز ،بلاول بھٹو کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ، منی لانڈرنگ پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا برطانیہ حسن اور حسین نواز سے پوچھے اتنا پیسہ کہاں سے لائے ہیں ،اگر ایسا ہوجائے تو ان لوگوں کا کچا چھٹا کھل کر سامنے آجائے گا ۔

مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ علما کا کام نہیں کہ وہ سیاست کریں،مولانا فضل الرحمن کو چاہیے اللہ اللہ کریں ،فضل الرحمن مدرسے کے بچوں کو اچھی تعلیم دیں ،پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں ہونے والا اآج کا جلسہ بھی ناکام ہوگا ،جب تک نواز شریف کی واپسی نہیں ہوتی کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئیگی ،پی ڈی ایم تحریک سینٹ انتخابات سبو تاژ کرنے کیلئے ہے ۔