عالمی وبا کے کیس سامنے آنے کے بعد لاہور میں 3 نجی سکولوں کو بند کر دیا گیا

Private schools file photo
کیپشن: Private schools file photo

لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہو میں 3 نجی سکولوں میں عالمی وبا کے کیس سامنے آمنے کے بعد متاثرہ سکولوں کو بند کرکے بچوں کو آئن لائن کلاسز لینے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پہلے ہی یہ واضح کر دیا تھا کہ جس تعلیمی ادارے میں وبائی بیماری کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل نہیں ہو گا اُس کو فورا بند کر دیا جائے گا چاہیے وہ ادارہ سرکاری ہو یا پرائیویٹ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں واقع نامور سکول کی ایک برانچ میں عالمی وبا کے تین کیس سامنے آنے کے بعد شہر کے اُن سکولوں کو بھی دس دنوں کیلئے بند کر دیا ہے جن کے حوالے سے یہ خبریں مل رہی تھیں کہ وہاں بھی وبا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب جن برانچوں کو بند کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے اُن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وبا سے متاثرہ بچے سکول نہیں آرہے تھے تاہم ان کی طرف سے احتیاطی تدابیر کے طور پر سکول کو بند کیا گیا، انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کے نظام کو جاری رکھنے کیلئے بچوں کو آن لائن کلاسیں دی جا رہی ہیں۔ دوسرے سکول کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ انہوں نے مڈٹرم بریک کی وجہ سے سکول کو بند کیا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کی دوسری لہر نے ایک بار پھر پوری دنیا کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ فرانس، برطانیہ اور یورپ کے متعدد بڑے ملکوں میں لاک ڈاوں دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ادھر پاکستان میں بھی متاثرہ کیسز میں دن بھر دن اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر حکومت نے بھی ملک میں سمارٹ لاک ڈاوں کے حوالے سے قوم کو آگاہ کر دیا ہے۔